کولگام میں معصوم شہریوں کاقتل انتہائی المناک ہے ،

قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے،طلباء یونین جواہر لال نہرو یونیورسٹی بھارتی حکومت اپنے انتخابی فائدے کیلئے کشمیر کو آگ میں جھونکنا چاہتی ہے، مظالم ختم کرنے ،مسئلے کو حل کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہے،بیان

پیر 22 اکتوبر 2018 16:17

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں قائم جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین نے کولگام میں نہتے شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت ملک میں اپنے انتخابی فائدے کے لیے کشمیر کو آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کے جنرل سیکرٹی اعجاز احمد راتھر نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ضلع کولگام کے علاقے لارو میں معصوم شہریوں کاقتل انتہائی المناک ہے اور یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں کشمیر میں لوگوں کا قتل ایک معمول بن چکا ہے اور ہرروز معصوم شہریوں کے قتل کے واقعات پیش آنا تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا بد قسمتی سے بھارت کو اس کی کوئی پروا نہیںاوراسے صرف فوجی طاقت کے استعمال سے دلچسپی ہے حالانکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت ملک میں انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کشمیرکو آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان مظالم کو ختم کرنے اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :