جئے سندھ محاذ نے سندھ کواس کے حصے کے پانی سے محروم کرنے کے خلاف 18نومبر پنجاب جانے والی شاہراہ بند کرنے کا اعلان کردیا

پیر 22 اکتوبر 2018 16:23

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) جئے سندھ محاذ نے سندھ کواس کے حصے کے پانی سے محروم کرنے غیرملکیوں کوپاکستان کاشناختی کارڈجاری کرنی.

(جاری ہے)

دریائے سندھ پرنئے ڈیم تعمیر کرنے کے منصوبے کے خلاف اٹھارہ نومبرکوپنجاب جانے والی شاہراہ بلاک کرنے اور قاضی احمد سے لے کر سکرنڈ تک احتجاجی ریلی نکالنے اور دھرنا دینیکا اعلان کیا ہے جئے سندھ محاذ کے مرکزی چئیرمین ریاض احمد چانڈیو نے پریس کلب پنگریومیں پریس کانفرنس اور اسٹیج فن کار بھوروبھیل کی پانچویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی واٹر کانفرنس میں سندھ کا کیس بہتر طریقے سے پیش نہیں کیا گیاانہوں نے کہا کہ سندھ اس وقت پانی کی شدیدقلت کا سامنا کررہا ہے جس کی بڑی وجہ پنجاب کی جانب سے سندھ کے حصے پر ڈاکہ ڈالنا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک خاص ٹارگٹ دیگر حکومت سونپی گئی ہے فیصل واڈا اور دیگر پی ٹی آئی وزرا سندھ اور سندھی عوام کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھی عوام میں وفاقی حکومت کے خلاف زبردست غم وغصہ پایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک سازش کے تحت انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ سندھی عوام نے کبھی بھی مذہبی انتہا پسندی کو قبول نہیں کیاسندھ ہمیشہ مذہبی رواداری کا گہوارہ رہا ہے اور اس دھرتی کے عوام نے انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی ہے یہاں مسلمان اور ہندو ایک ہی قبرستان میں مدفن ہیں مگر اب دوسرے صوبوں سیآنے والوں کے ذریعے صوفیا کرام کی اس پرامن دھرتی کوبھی بدامنی کا شکار کرنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ معدنی وسائل سے مالا مال ہے مگر اس صوبے کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے سندھی عوام ملکی عدالتی نظام سے انصاف نہ ملنے کے باعث آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خوشحال خطے سندھ کے عوام معاشی بدحالی کے باعث خودکشیاں کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں جوکہ اس صوبے کے اصل وارث سندھیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا واضح ثبوت ہے انہوں نے اعلان کیا کہ جئے سندھ محاذ سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اٹھارہ نومبر کو قاضی احمد سے سکرنڈ تک احتجاجی ریلی نکالے گی اور پنجاب جانے والے راستے بند کردیے جائیں گے جبکہ قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا جائے گا اس موقع پر مرکزی رہنما نوازشاہ بھاڈائی. ایاز سولنگی.سلطان چانڈیو.ریاض جتوئی اور دیگر بھی موجود تھی..