18ویں ترمیم کو ختم کرنا ملکی مفاد میں نہیں ، طویل عرصے بعد چھوٹے صوبوں کو اختیارات اور حقوق ملے، وزیراعظم نے کہا کہ اکثر سیاسی لیڈر مجرم ہیں، وہ مجرموں کی لسٹ قوم کے سامنے پیش کریں،
100 دن گزرجانے کے بعد ہم وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرینگے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 22 اکتوبر 2018 17:53
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں 35ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں، ہر سال 30ارب روپے خرچ کرنے کے باجود امن وامان کی صورتحال توجہ کی متقاضی ہے، حکومت کو صوبے کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شراکت داری اور گوادرکے ماہی گیروں کے مسائل کے حل کرنے کے ساتھ گوادر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان کی خوشحالی وترقی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو گیس اور بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کی بجائے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور وزراء اور مشیروں کی تعداد میں کمی کرنا چاہیے،ماضی میں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کئے گئے 345 بلین ڈالر واپس پاکستان لانے کے لیے جامع اصلاحات متعارف اور موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا، اسٹیل ملز اور پی آئی اے جیسے قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکثر سیاسی لیڈر مجرم ہیں اس لیے جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ وزیراعظم مجرموں کی لسٹ قوم کے سامنے پیش کریں کیونکہ مجرموں کو جیل میں جاناچاہئیے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.