Live Updates

نیب اور منشاء بم میں کوئی فرق نہیں ہے،

منشاء زمینوں پر قبضے کرتا ہے اور نیب آزادی کو قبضے میں لیتا ہے‘حمزہ شہباز

پیر 29 اکتوبر 2018 16:21

نیب اور منشاء بم میں کوئی فرق نہیں ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب اور منشاء بم میں کوئی فرق نہیں ہے، منشاء زمینوں پر قبضے کرتا ہے اور نیب آزادی کو قبضے میں لیتا ہے،عمران خان نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں ان کے اندر کا خوف بولتا ہے، جعلی ووٹوں پر جعلی وزیراعظم بن کر آئے ، کہنے کو جمہوری حکومت ہے میں اسے جعلی حکومت کہتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کورٹ میں تیسری پیشی ہے ان کو صاف پانی کمپنی کیس میں بلایا جاتا ہے اور آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا جاتا ہے، نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں احتساب کروں گا پچاس لوگوں کو گرفتار کروں گا، نیازی صاحب آپ مجھے بتائیں کہ آپ کی کابینہ میں بیٹھے لوگ کون ہیں یہ پرویز خٹک، علیم خان، پرویز الٰہی یہ لوگ بھی نیب میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں اور نیازی صاحب کلین بننے کی جعلی کوشش نہ کریں، نیازی خان جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں یہ خود مسٹر کلین نہیں، انہوں نے بھی خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں ان کے اندر کا خوف بولتا ہے، جعلی ووٹوں کے ذریعے جعلی وزیراعظم بن کر آئے ہیں عوام یہ کھیل تماشا دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں ہے ، منشا زمینوں کو قبضہ میں لیتا تھا اور نیب لوگوں کی آزادی پر قبضہ کرتا ہے، شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ، اب نیب کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عمران خان نے قوم کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا قوم اس کا حساب لے گی اور نواز شریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالی سرخرو کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات