مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے گزشتہ ما ہ اکتوبر میں39کشمیریوں کو شہیدکیا

پرامن مظاہرین کیخلاف گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سی379افرادشدید زخمی ہوگئے

جمعرات 1 نومبر 2018 19:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبر میںایک خاتون سمیت 39بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے 5نوجوان کو جعلی مقابلوںمیں شہیدکیاگیا۔

ان شہادتوں کے نتیجے میں3خواتین بیوہ اور5بچے یتیم ہو گئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروںکی طرف سے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سی379افرادشدید زخمی ہوگئے جبکہ تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں،کارکنوں اور نوجوانوں سمیت216افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوںنے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سے کم 11خواتین کی بے حرمتیاں کیں اور 84مکانوں کو نقصان پہنچایا ۔ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ نثار حسین راتھر سمیت بارہ کے قریب حریت رہنمائوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تھت جموں کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا۔ انتظامیہ نے اس دوران تین مرتبہ لوگوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔