صدر آزادکشمیر نے ممبران اسمبلی سردار فاروق طاہر، چوہدری محمد اسماعیل، راجہ محمد صدیق ، ڈاکٹر مصطفی بشیر ، محمد احمد رضا اورچوہدری شہزاد سے بحیثیت وزراء حکومت عہدوں کا حلف لے لیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 17:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے ممبران اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، چوہدری محمد اسماعیل، راجہ محمد صدیق خان، ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، محمد احمد رضا قادری اورچوہدری شہزاد محمودسے بحیثیت وزراء حکومت عہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف،وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان، وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری جاوید اختر، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیر حکومت کرنل وقار نور، چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحید الدین، سیکرٹری صاحبان حکومت، سربراہان محکمہ جات، مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری لیاقت حسین نے وزراء حکومت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جبکہ سیکرٹری برائے صدر گرامی محمد ظفر خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔