جماعت اسلامی نے تحریک حرمت رسول ﷺشروع کردی ،چترال سے لے کر کراچی تک عوام کو بیدار کیا جائے گا، سراج الحق

ناموس رسالت پر غیر ت ہمارے ایما ن کا حصہ ہے ۔ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو خود شان مصطفی کے علمبردار ہو حکمران معیشت کی بہتری اور خوشحالی کی باتیں اور اعلانات بہت کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کرنے کو تیار نہیں حکمرانوں کو ادھر ادھر دیکھنے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے اللہ کے در پر جھکنا چاہیے تھا ۔نئے پاکستان میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ نیا کچکول لے کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھیک مانگے جارہے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان

منگل 6 نومبر 2018 21:11

جماعت اسلامی نے تحریک حرمت رسول ﷺشروع کردی ،چترال سے لے کر کراچی تک ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے تحریک حرمت رسول ﷺشروع کردی ہے جس میںچترال سے لے کر کراچی تک عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ ناموس رسالت پر غیر ت ہمارے ایما ن کا حصہ ہے ۔ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو خود شان مصطفی کے علمبردار ہو۔ حکمران معیشت کی بہتری اور خوشحالی کی باتیں اور اعلانات بہت کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کرنے کو تیار نہیں ۔

حکمرانوں کو ادھر ادھر دیکھنے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے اللہ کے در پر جھکنا چاہیے تھا ۔نئے پاکستان میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ نیا کچکول لے کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھیک مانگے جارہے ہیں ۔ ملک میں بہت سارے تجربات کیے گئے ، آمریت اور نام نہاد جمہوریت کو بار بار آزمایا گیا مگر جس نظام کے لیے پاکستان قائم کیا گیا تھا ، اسے ایک دن کے لیے نہیں آزمایا گیا اس وجہ سے ملک میں خوف اور بھوک کے سایے ہیں ملک میں بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے نوجوانوں میںمایوسی بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کلمہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں فحاشی و عریانی دکھانے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے ۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ اور غلبہ دین کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ اسلامی نظام کے لیے قوم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔وہ بونیر میں امیر جماعت اسلامی ضلع بونیرمحمد حلیم باچا کے حلف برداری کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

نومنتخب امیر جماعت اسلامی بونیر محمد حلیم باچا نے حلف لیا ۔تقریب سے نومنتخب امیر ضلع محمد حلیم باچا ، سابق امراء محمد حنیف خان نے بھی خطاب کیا جب کہ سابق سپیکر صوبائی اسمبلی بخت جہاں خان، سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمن خان ، ضلعی ناظم عبیداللہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ناموس رسالت ﷺ کا درپیش ہے ایک اسلامی ملک میں توہین رسالت ہورہی ہے اور عدالتیں ممتاز قادری کے لیے تو راتوں رات فیصلے کر کے انہیں پھانسی پر لٹکا دیتے ہیں لیکن توہین رسالت کرنے والوں کو رہا کردیا جاتا ہے ۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرے اور سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوںکی وجہ سے ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ معدنیات کے خزانے ، دریا وجنگلات ، باصلاحیت اور باہمت قوم اور نوجوان موجو د ہیں۔

پوری دنیا کے ہسپتالوں میںبہترین ڈاکٹرز ، بہترین انجینئر ز پاکستان کے ہیںلیکن اس کے باوجود ہمارا سبز پاسپورٹ پوری دنیا میں بے توقیر ی اور کرپشن کا نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں تیل ، گیس ، بجلی ، مرغی اور انڈہ تک مہنگا کر دیا گیا ہے بے روزگاری میںخطرناک حد تک اضافہ ہور ہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ان تمام مسائل کا حل صر ف اور صرف ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے کیونکہ ملک میںتمام دوسرے ازم ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے قیام کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔