Live Updates

دھرنے کرنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے این آر او کیا جارہا ہے،آصف علی زرداری

سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں،سابق صدر مملکت حکومت نے ہر چیز کی قیمت ڈبل کردی ہے، کوئی بیورو کریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیںہے، منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی اس وقت حکومت میں انڈر 40 ٹیم کھیل رہی ہے دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے کیا نہیں کرتی، فیڈریشن ہمیشہ ہمارے بجٹ کو کٹ لگاتی ہے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی خیرپور میں پریس کانفرنس

جمعرات 8 نومبر 2018 17:15

دھرنے کرنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے این آر او کیا جارہا ہے،آصف ..
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ دھرنے کرنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے این آر او کیا جارہا ہے۔ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔ حکومت نے ہر چیز کی قیمت ڈبل کردی ہے، کوئی بیورو کریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیںہے۔

منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔ حکومت کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیچھے یا پھر عالمی مالیاتی ادارے کے پاس نہیں جانا چاہیے۔پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کام کیا اور کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت حکومت میں انڈر 40 ٹیم کھیل رہی ہے دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے کیا نہیں کرتی،حکومت کی جو شروعات ہے وہ جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ ابھی تک اپوزیشن موڈ میں ہیں، انہیں کہا ہیکہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں ہم اپوزیشن ہیں، آپ حکومت کی طرح بات کریں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی کسی ڈیل کے ذریعے آئے تھے اور یہ بھی ایسے ہی آئے ہیں لیکن امریکا میں بھی ایسا ہوتا ہے آج تک ہیلری کتابیں لکھ رہی ہیں، جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، یہ جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی جمہوریت بہتر ہے۔انہوںنے کہا کہ بھاشا ڈیم سب کی سوچ میں تھا اور ہے۔ اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔

پانی سے متعلق مسائل حل کرنے کی سب کوشش کررہے ہیں، پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کام کیا اور کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سیاست میں اب دوسرے پلیئرزکھیلیں گے، کھلاڑیوں میں بلاول بھی شامل ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے۔

نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ہمراہ بیٹھے منظور وسان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وسان صاحب کا خواب کہتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی ۔آصف زرداری نے کہا کہ این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والوں نے چند دن پہلے این آر او کیا ہے۔عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔

آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ملک میں کوئی بیرون سرمایہ کاری لانا چاہئے یا آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئے، اپنی کیپٹل مارکیٹس کو اتنا مضبوط کریں کہ ہمیں قرض لینے کیلئے کسی کے پاس نہ جانا پرے۔عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔ اس سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب شاید ماحول ٹھنڈا کررہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سیاست میں ماحول کبھی ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور کبھی گرم۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری اقساط ہی ادا کردے تو بڑی مہربانی فیڈریشن ہمیشہ بجٹ کو کٹ لگاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام پریشان ہے، ہر چیزکی قیمت بڑھ گئی ہے۔ جب گیس اور پیٹرول پر قیمت بڑھائیں گے تو ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے۔ہم سندھ کے عوام کو جتنا ممکن ہوسکتا ہے ریلیف دیتے رہتے ہیں، لیکن وفاقی حکومت صوبے کے بجٹ کو ہمیشہ کم کرتی رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات