مقبو ضہ کشمیر ،پلوامہ میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں

جمعرات 8 نومبر 2018 17:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے گائوں آریہل میں بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے آریہل گائوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ بڑی تعداد میں نوجوانوںنے گھروں سے نکل کر فوجی کارروائی کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔