Live Updates

چھوٹی چھوٹی چالاکیاں تحریک انصاف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی

چوہدری سرور ہوں یا عثمان بزدار! دونوں کے پیچھے ایک ہی طاقت کھڑی ہے اور اسکا نام وزیراعظم پاکستان عمران خان ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 نومبر 2018 11:30

چھوٹی چھوٹی چالاکیاں تحریک انصاف کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 نومبر 2018ء) معروف صحافی و تجزیہ نگار معیدپیرزادہ کا کہنا ہے کہ جب سے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کی ویڈیو لیک ہوئی ا سکے بعد سے میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی کہ پنجاب کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا وزیر اعلیٰ پنجاب کا کیا مستقبل ہے،پنجاب کو پی ٹی آئی سمبھال پائے گی یا نہیں۔

اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا پر ایک بیانیہ کو تشکیل دینے کے لیے بہت وقت لگا۔لیکن مجھے شک ہے کہ یہ کہانی اور بیانیہ زیادہ دور نہیں جا رہی۔کیونکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہو یا پھر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہو اُن دونوں کے پیچھے ایک طاقت ہے اور طاقت کا نام عمران خان ہے۔دونوں ایک ہی شخص کی طاقت سے جڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اور وزیراعظم عمران خان کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ مختلف دھڑوں کی طرف سے چھوٹی چھوٹی چالاکیاں کی جا رہی ہیں لیکن جس ایشو کو میڈیا اٹھا رہا ہے وہ ایک ڈیڈ ایشو ہے۔

خیال رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور جہانگیرترین کی ملاقات کی اندرونی گفتگو کی ریکارڈنگ سامنے آئی تھی،۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ’’یار اس سرور نوں کنٹرول کرو‘‘ جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کے چیف منسٹر کو اس نے چلنے نہیں دینا۔ ملاقات میں حمزہ شہباز سے متعلق بھی اظہار خیال کیا گیا جس میں حمزہ شہباز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عمران خان سے زیادہ مجھ پر تنقیدی حملے کرتے ہیں۔ پہلے رانا ثناءاللہ تھے اب حمزہ شہباز تنقید کررہے ہیں۔ ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔مسلم لیگ ق کی قیادت نے جہانگیرترین سے شکوہ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے تحفظات بڑھ رہے ہیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعت اور پارٹی رہنماءجہانگیرترین کے درمیان ہونے والے متنازع گفتگو کا نوٹس لیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات