آئی ایم ایف کا توانائی سیکٹرمیں بھی اصلاحات کا مطالبہ
نیپرا کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانی چاہئیں، بجلی کی تقسیم و ترسیل کے نظام کو بہترکیا جائے۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 نومبر 2018 16:00
(جاری ہے)
نجکاری پروگرام پرموثر طریقے سے عملدرآمد کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری یا ان میں اصلاحات کی جائیں۔
آئی ایم ایف نے توانائی سیکٹرمیں بھی اصلاحات کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانی چاہئیں۔ بجلی کی تقسیم و ترسیل کے نظام کو بہتر کیا جائے۔ نیپرا کیطرف سے کیے جانے والے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ پاکستان مالی خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستان کو تجارتی خسارے پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 22 نومبر کومکمل ہوجائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو 6 سے 7 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے 7نومبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت کے 100روزہ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ پروگرام میں پیشرفت رپورٹ کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔100روزہ پلان پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں افغانستان میں قدرتی آفات اور روانڈا میں صحت کے شعبے میں تعاون کے پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے مختلف ممالک کے معاہدوں کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کو سکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور عمران خان نے ایس پی طاہر ڈاوڑ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کے پی حکومت کو اسلام آباد پولیس کی انکوائری میں تعاون کی ہدایت بھی کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.