Live Updates

جعلی حکمرانوں کو اب نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،انہیں ڈلیور کرنا ہوگا‘پرویز ملک

وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ پوری حکومت ہی نیب زدہ ہے ہم نہیں بلکہ عدلیہ کہہ رہی کہ نیب سیاست زدہ ہوگئی ہے‘خواجہ عمران

جمعرات 15 نومبر 2018 21:39

جعلی حکمرانوں کو اب نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،انہیں ڈلیور کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران نیازی آج احتساب کی بات کرتے ہیں نیازی صاحب احتساب تو وہ کرتا ہے جس کا دامن صاف ہو،آپ تو خود نیب زدہ ہیں ،نیازی صاحب سے چیئر مین نیب سے کس حیثیت میں ملاقاتیں کررہے ہیں،وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ پوری حکومت ہی نیب زدہ ہے میں نہیں کہہ رہا بلکہ سپریم کورٹ کے ججز کہے رہے ہیں نیب سیاست زدہ ہوگئی ہے، نیا پاکستان عوام انجوائے کریں، عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔

شہباز شریف کے بیان کردہ حقائق نے انجینئرڈ احتساب بے نقاب کردیا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا تھا ضمنی انتخاب کی شفافیت کا کریڈٹ حکومت کو نہیں جاتا یہ عوامی دبائو اور شعور تھا کہ جس نے دھاندلی نہیں ہونے دی۔ عمران خاں اتنے نیک نہ بنیںماضی میں بھی اپوزیشن کے امیدوار جیتتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں مختلف وقود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے۔لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات