Live Updates

عمران خان کا دوبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بڑھ کر استقبال کیا گیا

دوبئی کے دونوں ولی عہد انتہائی اہم ہیں اور عمران خان کی حکومت پر فرفتہ ہیں اس لئے بڑی حد تک پاکستان کا معاشی بحران حل ہونے کا امکان ہے۔ عثمان غنی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 13:12

عمران خان کا دوبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بڑھ کر استقبال ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2018ء) معروف صحافی عثمان غنی کا وزیراعظم عمران خان کے دوبئی کے حالیہ دورے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتوں کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں استحکام نظر آتا ہے۔جس طرح کی عمران خان کی حکومت سے توقعات تھیں انہیں چاہئیے کہ اس میں پیش رفت دکھائیں۔مانا کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔لیکن اس ملک کا مسئلہ صرف کرپشن نہیں ہیں۔

معیشت کی بحالی اور معیشت کی ترقی کی طرف توجہ دینی چاہئیے۔حکومت کے سو دن مکمل ہونے میں 8 دن رہ گئے ہیں اور عمران خان نے یو ٹرن والا بیان بلکل ٹھیک وقت پر دیا۔اللہ کرے کہ عمران خان کا یو اے ای کا دورہ کامیاب ہو۔
لیکن یہ بھی دیکھنا چاہئیے کہ ماضی کی حکومت سے متحدہ عرب امارات کے تعلقات کیوں خراب ہوئے۔

(جاری ہے)

نواز شریف بھی سعودی حکومت پر بڑے فریفتہ تھے۔

لیکن یہ وہی ملک تھا جس کے ایک وزیر نے یمن کے معاملے پر باقاعدہ پاکستان کو دھمکی دی تھی۔پاکستان کے لیے دونوں ولی عہد بہت ضروری ہیں اورعمران خان کی حکومت پر فریفتہ ہیں جس سے معاشی بحران کے کسی حد تک حل ہونے کے امکان ہیں۔عثمان غنی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب ابو ظہبی گئے تھے تو ان کا جس طرح سے استقبال کیا گیا ،
عمران خان کا استقبال نریندر مودی سے بہت بڑھ کر ہوا۔

خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید النیہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ہ صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان نے ولی عہد شیخ ‌محمد بن زید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ‌باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔ جس میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے زیرغور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور دفاع، تجارت ، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات