جموں میں بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش

پیر 19 نومبر 2018 17:38

جموں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار نے جموں میں خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنیل سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ سبھاش چندر نامی پولیس اہلکار نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سبھاش چندر کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔