صدر آزاد کشمیرکا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

پیر 19 نومبر 2018 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) صدر آزاد جموں کشمیر مسعود خان نے پیر کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ صدر آزاد جموں کشمیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صدر آزاد جموں کشمیر نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف حا لیہ عرصے میں جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے بنیادی کردار کی بھی تعریف کی۔