امریکی مزاح نگار کے ڈونلڈ ٹرمپ پر لفظی وار
امریکہ واقعی پاکستان سے محبت کرتا اگر پاکستان میکسیکو پر حملہ کرتا اور اس پر 18 سال قابض رہ کر لاکھوں افراد کی ہجرت اور ہزاروں امریکیوں کی موت کا سبب بنتا۔ پاکستان اتنا ناشکرا کیوں ہے
سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 23:25
(جاری ہے)
2. اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی حقیر سی امداد دی گئی۔ 3. ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانی کی زندگی کو تہہ وبالا کر دیا۔ پاکستان امریکہ کو رسد کی زمینی اور فضائی راہداریاں بھی بلامعاوضہ فراہم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام لے سکتے ہیں جس نے اس نوعیت کی قربانیاں پیش کی ہوں؟ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی بجائے امریکہ کو تجزیہ کرنا چاہئیے کہ 140،000 ناٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں اور ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات کے باوجود طالبان پہلے سے توانا کیوں ہیں؟ اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے بھی ٹوئیٹ کئیے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو ہم ڈالرز نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہم سے ڈالر لینے کے بعد بھی کچھ نہیں کریں گے جیسا کہ اسامہ بن لادن اور افغانستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لے کر بدلے میں کچھ نہیں دیتے، اب پاکستان کو ہم کچھ نہیں دیں گے۔معاملہ ختم ہوا۔اسکا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی جوابی ٹوئیٹ کر دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی خام خیالی کے باعث پاکستان کے ان زخموں کی توہین ہوئی ہے جو زخم اس نے امریکہ کی جنگ میں اٹھائے ہیں ۔اس جنگ میں پاکستان نے شہادتوں ، معذوریوں اور اقتصادی نقصان کا بوجھ اٹھایا ہے۔پاکستان امریکہ کی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکا۔اب بس اب ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے ملک کے مفاد میں ہوگا۔پاکستانیوں کے بعد اب امریکیوں نے بھی پاکستان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے امریکی صدر کو زبردست تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔معروف کامیڈین جرمی میکلیلن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑا وار کرتے ہوئے منفرد انداز سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔جرمی میکلیلن کا کہنا تھا کہ امریکہ واقعی پاکستان سے محبت کرتا اگر پاکستان میکسیکو پر چڑھائی کرتے ہوئے اس پر قبضہ کرتا اور 18 سال اس پر قابض رہتا۔امریکی ریاست ٹیکساس پر ڈرون اڑاتا اور سرحدی شہروں کو تباہ کرتا۔ ایسا باغی ماحول پیدا کرتا جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ مہاجر بنتے اور75000 امریکییوں کی موت ہوجاتی ،ناجانے کیوں پاکستان اتنا نا شکرا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.