Live Updates

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز اپنے والدین کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں‘تمکین آفتاب

جمعرات 22 نومبر 2018 16:43

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز اپنے والدین کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹر ی تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چوراور ڈاکوں کو خطرہ ہے،نواز شریف اور آصف زرداری نے دس سال پاکستان کو لوٹا ہے،بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز اپنے والدین کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیس سالوں سے دو فیملوں نے اقتدار کی باریاں لگا رکھی تھی ۔

وزیر اعظم عمران خان کو اپنے کیے وعدے ہر صورت پورے کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ سطح پر کھڑی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا اپوزیشن میں اس وقت دو بڑی جماعتیں جن کی قیادت نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا مقروض کیا ہے اگر انہوں یہ پیسے ملک و قوم پر لگائے تو آج ملک میں معاشی صورتحال یہ نہ ہوتی۔چیف جسٹس آف پاکستان ڈیمز بنانے کیلئے جو کام کررہے ہیں کہ نواز حکومت اور زرداری حکومت کو کرنے چاہیے تھے ۔ڈیمز فنڈز میں جس جوش اور جذبے سے پاکستانیوں نے حصہ لیا اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان اپنے روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہیں ۔اپوزیشن جماعتیں ڈیمز پر سیاست بند کریں یا ہماری آنے والی نسلوںکے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات