سعودی ولی عہد مجھ سے بھی زیادہ خاشقجی کے قتل سے نفرت کرتے ہیں، ٹرمپ

سی آئی اے نے سعودی ولی عہد کی ذمے داری سے متعلق کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا ،امریکی صدر

جمعہ 23 نومبر 2018 18:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی ای) نے ہرگز یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی شہر ی اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایک مرتبہ پھر امریکی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ خاشقجی کیس پر سی آئی اے کے جائزے کے بارے میں غلط رپورٹنگ کا قصور وار ہے۔

انھوں نے کہاکہ میں جرم سے نفرت کرتا ہوں۔ جو کچھ ہوا ، میں اس سے نفرت کرتا ہوں،میں اس جرم کو چھپانے پر بھی نفرت کرتا ہوں۔ میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ سعودی ولی عہد مجھ سے بھی زیادہ اس جرم سے نفرت کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی امریکا سے شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اہم اتحادی ملک ہے۔