Live Updates

ہر علاقے اور صوبے کے کلچر کو مدِنظر رکھتے ہوئے گراؤنڈ لیول تا کثیر منزلہ گھر بنائے جائیں گے‘سید سعید الحسن شاہ

گھروں کی تعمیر میں وفاقی ہاؤسنگ اتھارٹی کا رول سہولت کار کا ہو گا اور تمام تر تعمیر نجی ڈیویلپرز کے ذریعے ہو گی،بہت جلد دوسرے صوبوں میں بھی پنجاب کی طرز پر کام کا آغاز کیا جائے گا ‘صوبائی وزیر اوقاف

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:34

ہر علاقے اور صوبے کے کلچر کو مدِنظر رکھتے ہوئے گراؤنڈ لیول تا کثیر منزلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) صوبا ئی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ اپنا گھر اپنی چھت کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پر پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت حوصلہ افزا کام ہو رہا ہے، بہت جلد دوسرے صوبوں میں بھی پنجاب کی طرز پر کام کا آغاز کیا جائے گا تا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے، گھروں کی تعمیر میں ہر علاقے اور صوبے کے کلچر کو مدِنظر رکھتے ہوئے گراؤنڈ لیول تا کثیر منزلہ گھر بنائے جائیں گے، اس وافر مقدار میں سرکاری اراضی کی دستیابی سے گھروں کی تعمیر میں پچاس فیصد تک کم لا گت آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گھروں کی تعمیر میں وفاقی ہاؤسنگ اتھارٹی کا رول سہولت کار کا ہو گا اور تمام تر تعمیر نجی ڈیویلپرز کے ذریعے ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 10 لاکھ کنال زمین لینڈ بنک میں شامل کی جا چکی ہے۔لودھراں، چشتیاں اور اوکاڑہ میں اسی سال گھروں کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ انتظام 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل قانونی سقم دور کرنے، فنانشل ماڈل اور ہاؤسنگ اتھارٹیز کے قیام سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بنک، بنک آف پنجاب اور دیگر بنکوں سے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔

زمین کے لین دین سے متعلق مسائل کو موثر طریقے سے نمٹانے کے لیے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ RERA کے قیام سے بنکوں، سرمایہ کاروں اور عوام کو فائدہ ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات