جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت

وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

منگل 27 نومبر 2018 21:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر زبیدہ جلا ل، صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی کے خلاف انتخابی عذر داری کی درخواستوں پر سماعت کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا الیکشن ٹربیونل میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار جان محمد دشتی کی جانب سے نادر چھلگری ایڈووکیٹ وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی جانب سے امیر محمد ترین ایڈوکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل کی ووٹرز کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کی درخواست کی الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے نادر چھلگری ایڈووکیٹ الیکشن ٹریبونل میں جبکہ صوبائی وزیر ظہور بلیدی کی جانب سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران حتمی بحث مکمل کرلی گئی درخواست گزار کے وکیل کی ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق کی استدعا کی الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن ٹریبونل میں رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف وزیراعلی بلوچستان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے بیریسٹر افتخار رضا جبکہ رکن قومی اسلم بھوتانی کی جانب سے خورشید کھوسہ ایڈووکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے سماعت کے دوران وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے پیش اٹارنی کا بیان قلمبند کر تے ہوئے جرح مکمل کر لی الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی گئی وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے این اے 272 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کررکھا ہے رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف منظور بلوچ کی درخواست پر سماعت کی رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے وکیل کامران مرتضی ایڈووکیٹ جبکہ درخواست گزار کے وکیل نوید قمبرانی ایڈووکیٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی بھی بطور وکیل ٹربیونل میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کی حتمی بحث کی گئی الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔