پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آصف خان کی والدہ کا سوئم کل ہوگا

پیر 3 دسمبر 2018 15:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آصف خان کی والدہ کا سوئم کل مورخہ 4دسمبر2018؁ء بروز منگل بعد نماز ظہر تا مغرب فونکس ہائٹس گلستان جوہر بلاک نمبر 1-بالمقابل این ای ڈی یونیورسٹی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے دعائیہ اجتماع منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف خان کی والدہ کی نماز جنازہ جامع مسجد حضرت کرماں والا میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں انجام دی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی راشد حسین ربانی ،پی پی پی کراچی کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ،حبیب جنیدی ،مرزا مقبول،سہیل عابدی ،سردار خان ،عمران عابدی ،لالا رحیم ،اصغر بہاری ،سعید چائولہ ،خالد لطیف ،اعجاز بلوچ ،ذیشان ،سلیم الدین انصاری ،محمد ارشد ،احترام شمسی ،ظفر صدیقی ،اقبال رکشہ والا ،میر عباس تالپور ،حسن جوکھیو ،علی قاضی ،شکیل ایرانی ،شبیر کھو کھر ،قادر کھو کھر اور دیگر کارکنان کے علاوہ عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔