بلاول بھٹو زرداری (کل) سے ملک گیر دوروں کا آغاز کریں گے،

شیڈول جاری چیئرمین پیپلزپارٹی سے پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ ،چوہدری منظور اور وزیر اعلی سندھ ملاقاتیں کریں گے

پیر 3 دسمبر 2018 23:31

بلاول بھٹو زرداری (کل) سے ملک گیر دوروں کا آغاز کریں گے،
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے (کل) منگل سے ملک گیر دوروں کا فیصلہ کیا ہے، وہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی کے بعد نوڈیرو جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری منگل کواسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ چار دن قیام کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔ بلاول ہائوس سے جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو 9 سے 11دسمبر تک پشاور میں قیام کریں گے اور پیپلز پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو دورہ پشاور کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد میں قیام کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں ، پی پی چیئرمین دورہ لاہور کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔پی پی ذرائع کے مطابق بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی 26 دسمبر کو نوڈیرو روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ ،چوہدری منظور اور وزیر اعلی سندھ ملاقاتیں کریں گے۔