Live Updates

تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں

وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب اور گورنر سندھ کو عہدے سے فارغ کر دیں گے۔معروف صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 دسمبر 2018 14:19

تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) معروف صحافی خوشنود علی خان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان وزیراعظم رہتا ہے اور حالات بھی یہی رہتے ہیں تو وہ دو تین بڑے بڑے کام کریں گے،اس وقت عمران خان جن حالات میں ہیں وہ بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔اگر عمران خان کا داؤ لگا تو وہ چوہدری سرور کو فارغ کریں گے کیونکہ چوہدری سرور وزر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

اور اس کے بعد عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فارغ کریں گے کیونکہ عمران اسماعیل کی موجودگی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے لڑائی نہیں ہو سکتی۔واضح رہے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں وزیراعظم عمران خان کے حکم پر گرانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی عجلت میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان توگورنر ہاؤس خالی کروانا چاہتے تھے کیونکہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔پر عثمان بزدار نےعمران خان کو گورنر ہاؤس خالی نہ کروانے پر راضی کر لیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے کہنے پر صرف گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دیا۔اور اس کے بعد چوہدری سرور عثمان بزدار کا تھینک یو کہنے بھی گئے تھے کہ آپ کی وجہ سے میں در بدر ہونے سے بچ گیا۔

اس سے قبل بھی کئی جزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب عثمان بزدار کے راستے کی رکاوٹ ہیں۔تاہم اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ میرے اور چوہدری سرور کے درمیان کوئی اختلافات نہیں میں تو روز شام کو گورنر ہاؤس جاتا ہوں، میں اور چوہدری سرور اکھٹے واک کرتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہیاور جہانگیر ترین کے مابین ایک ملاقات ہوئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس ملاقات میں طارق بشیرچیمہ بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیرچیمہ کی طرف سے جہانگیر ترین کو کہا جاتا ہے کہ آپ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں وہ آپ کے وزیر اعلی پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات