Live Updates

عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں،چوہدری فواد حسین

تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بدعنوانی اور’’ سٹیٹس کو‘‘ کے خلاف انقلاب ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں، سول و عسکری اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے وزیر اعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی، پاک امریکا تعلقات میں بہتری آ رہی ہے سی پیک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک اس کے اقتصادی مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، کرتارپور راہداری کے افتتاح سے نئی تاریخ رقم ہوئی،وفاقی وزیر اطلاعات کا انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں خطاب

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:33

عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں، تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بدعنوانی اور’’ سٹیٹس کو‘‘ کے خلاف انقلاب ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں، سول و عسکری اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی، پاک امریکا تعلقات میں بہتری آ رہی ہے،سی پیک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک اس کے اقتصادی مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، کرتارپور راہداری کے افتتاح سے نئی تاریخ رقم ہوئی۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز یہاں انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جسے دٴْنیا پوری طر ح جان نہیں سکی،1980ء سے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ان تمام چینلنجز سے نبرد آزما ہوا، مسلم ممالک اور تیسری دٴْنیا میں جدید ملک بن کر سامنے آیا، پاکستان میں تمام ادارے فعال ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عدلیہ آزاد اور متحرک میڈیا ہے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت کا قیام پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے، پاکستان تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بد عنوانی اور’’ سٹیٹس کو‘‘ کے خلاف انقلاب ہے، قانون شکن اور طاقتو ر افراد قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کے افتتاح سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، ہم انتظار میں ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ ء نظر کا دوبارہ جائزہ لے،کشمیر اراضی کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے،امید ہے کہ ایک دن پاکستانی مسلمانوں کو اجمیر شریف کی درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکا عالمی طاقت ہے ، اس کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، وزیراعظم پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بہتر ین تجویز پیش کی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

امریکی صدر کا پاکستان کے وزیر اعظم کو خط اور افغانسان کے لئے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے،وزیراعظم پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بہتر ین تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں گامزن ہے، بدعنوانی کا خاتمہ اور شفافیت موجودہ حکومت کا نعرہ ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی منشور کا اہم حصہ ہے، عوام، حکومت اور سول سوسائٹی سمیت تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، بدعنوانی کا خاتمہ اور شفافیت موجودہ حکومت کا بنیادی نعرہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی خواہشات کے مطابق کرپشن کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میںگامزن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کا کوئی ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا۔

وزیراطلاعات نے بدعنوان افراد سے پاکستانیوں کی لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے وطن واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بعدازاں وزیر اطلاعات کی انٹر نیشنل اسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی، وزیر اطلاعات کو انسٹی ٹیوٹ کے ڈھانچے اور ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے آئی آر ایس کو جدید خطوط پر استور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اور انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے مابین تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات