مقبوضہ کشمیر ، بس گہری کھائی میں جا گری ، 23 افراد ہلاک ، 7 زخمی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ لورن سے پونچھ جانے والی بس کو اس وقت پیش آیا جب منڈی کے نزدیک بس پھسل کر گہرے نالے میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں 23 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔