ہریانہ کی جیل میں نظربند مشتاق الاسلام اورفاروق توحیدی سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، اہلخانہ

پیر 10 دسمبر 2018 17:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںغیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما مشتاق الاسلام کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کی جھاجر جیل میں نظربند مشتاق الاسلام سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے مشتاق الاسلام کو حال ہی میں جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے ہریانہ کی جھا جر جیل منتقل کیا گیا لیکن جیل حکام ان سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے حتیٰ کہ گرم کپڑے اور پھل بھی نظربند رہنما تک پہنچنے نہیں دیتے۔

مسلم پولیٹکل لیگ نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین فاروق احمد توحیدی کو مسلسل ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔فاروق احمد توحیدی کو پہلے جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے ہریانہ کی کرنال جیل منتقل کیا گیا اور اب انہیں کرنال سے جھاجر جیل منتقل کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے مشتاق الاسلام اور فاروق توحیدی سے ملنے پر سخت پابندی لگارکھی ہے۔ دریں اثناء مسلم خواتین مرکز کی چیئر پرسن یاسمین راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو غیر قانونی طورپر بھارت اور جموںوکشمیر کی جیلوں میں نظربند کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز بچوں اور خواتین سمیت معصوم کشمیریوں کو گولیوں اور پیلٹ کا نشانہ بنارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :