شوپیاںمیں بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے دو دیہات میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شرو ع کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے دیہات دئیر پورہ اور ملک گنڈ میںبدھ کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

ادھر انجینئر نگ کا ایک کشمیری طالب علم عاصم حسین ڈر بھارت میں گریٹر نوئڈا میں اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہو گیا ہے ۔ وہ جی ایل بجاج انسٹیٹیوٹ کے فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم تھا۔19سالہ طالب علم کے والدین نے جو منگل کو گریٹر نوئڈاپہنچے ایک شکایت درج کرائی ہے کہ اس نے آخری بار ٹیلی فون پر اپنی والدہ سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ اسے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ عاصم گزشتہ ماہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکا تھا ۔ عاصم کے والد عاشق حسین ڈار نے بتایا کہ ہمیں اپنے بیٹے کی بہت فکر ہے اور ہمیں اسکی تلاش میں پولیس کی مدد کی ضرورت ہے ۔