بڑے پیمانے پر اصلاحات لانا چاہتے ہیں ،کارکردگی بہتر بنانے کی گنجائش ہے‘عبدالعلیم خان
ترجیحات کا تعین ہو چکا ، اب عملدرآمد کا ٹاسک پورا کریں گے‘سینئر صوبائی وزیرکی ڈیفڈ ہیڈ سے گفتگو
جمعرات 13 دسمبر 2018 21:05
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتری کی طرف سفر شروع کر دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ6ماہ میں واضح اور مثبت فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا ۔سینئر وزیر نے ڈیفڈ کی سربراہ کو بتایا کہ صرف لاہور شہر کی صفائی کیلئے سوا ارب روپے ماہانہ کا خطیر خرچہ ہو رہا ہے ،اسی طرح میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبے نا قابل برداشت مالی بوجھ کے حامل ہیں۔
عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تبدیلیوں کا حامل ہو گاجس میں ویلج کونسلز کے ذریعے صوبے کے 25ہزار دیہاتوں میں بیک وقت ترقی کا عمل شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تفصیلی مشاورت ہو چکی ہے اور نیا بلدیاتی بل قانونی مراحل میں ہے جو جلد پیش ہو سکتا ہے ۔سینئر وزیر نے پنجاب میں تعلیم ،صحت اور مختلف شعبوں میں ڈیفڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اپنی گفتگو میں ڈیفڈ پاکستان کی سربراہ جوآنا ریڈ نے پنجاب میں100روزہ پلان ،حکومتی ترجیحات اور اب تک کی پیش رفت کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے کہا کہ اُ ن کا ادارہ صوبے میں جاری تعاون میں مزید اضافہ کرے گا ،اسی طرح برطانیہ سے ڈیفڈ کی وزیر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی ۔انہوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے پنجاب کے مختلف محکموں کے حوالے سے دو طرفہ تعاون اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ڈیفڈ پنجاب کے سربراہ جنال شاہ بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.