Live Updates

توہین عدالت کیس ،سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرلی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے اینکر پرسن اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عامر لیاقت نے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے اور بتایا کہ ان کے وکیل موجود نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا اپنے وکیل کو بلائیں کیس آج ہی سنیں گے۔وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔عدالت نے عامر لیاقت کی معافی قبول کرتے ہوئے اینکر پرسن کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات