وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو اپنی جھونپڑی کا پتہ بتا دیں،جس سائیکل پر دفتر آتے ہیں وہ بھی دکھا دیں ، مریم اورنگزیب

پنجاب والوں کو آئی فون دکھا کر نوکیا 3310تھما دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعرات دسمبر 22:01

وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو اپنی جھونپڑی کا پتہ بتا دیں،جس سائیکل پر دفتر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوام کو اپنی جھونپڑی کا پتہ بتا دیں اور جس سائیکل پر دفتر آتے ہیں وہ بھی دکھا دیں پنجاب والوں کو آئی فون دکھا کر نوکیا 3310تھما دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا3310تھما دیا گیا ہے قوم کو بتائیں کہ کتنے انڈے مرغیاں اور کٹے بیچنے گئے وزیراعلیٰ جس سائیکل پر دفتر آتے ہیں عوام اسے دیکھنا چاہتے ہیں عثمان بزدار میڈیا اور عوام کو اس جھونپڑی کا پتہ بتا دیں جس میں وہ رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کب بن رہا ہے بزدار صاحب اس بارے میں کب پریس کانفرنس کر رہے ہیں عثمان بزدار نے جو کہا اس کی سمجھ نہیں آئی ترجمان ان کی پریس کانفرنس کی وضاحت کر دیں۔