امریکہ نے سول کشتیوں کو نشانہ بنایا، یو اے ای پر حملے ردعمل تھا. پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں 2 سویلین کشتیوں پر امریکی حملے میں 5 شہری شہید ہوئے. ایرانی ذرائع ابلاغ
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:30
(جاری ہے)
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکی افواج نے عمان کے ساحل سے ایران کے ساحلوں کی جانب جانے والی عوامی سامان بردار دو چھوٹی کشتیوں پر حملہ اور فائرنگ کی اور انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان میں سوار پانچ عام شہری شہید ہو گئے. ترجمان پاسدارن انقلاب کے مطابق فجیرہ میں تیل تنصیبات پر حملے کا کوئی پہلے سے طے شدہ منصوبہ نہیں تھا، فجیرہ بندرگاہ پر جو کچھ ہوا وہ امریکی فوج کی مہم جوئی کا نتیجہ تھا ترجمان کے مطابق یو اے ای ایران پر حالیہ حملوں میں ملوث ہے، متحدہ عرب امارات کے خلاف کارروائی جوابی ردعمل تھا، مزید حملے ہوئے تو ایران اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا. دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی جانب سے جن 6 ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نہیں تھیں بلکہ سویلین کشتیاں تھیں جو سامان اور مسافروں کو لے جا رہی تھیں اس حملے میں 5 افراد شہیدہو گئے. ایرانی نشریاتی ادارے کو ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ امریکی رپورٹس کے بعد ایرانی حکام نے تحقیقات کیں، جن سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکی افواج نے 2 چھوٹی مال بردار کشتیوں پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، جو شہریوں کو لے کر عمان کے ساحل پر واقع خصب سے ایرانی ساحل کی جانب جا رہی تھیں. فوجی اہلکار کے مطابق دشمن کا یہ عجلت پسند اور بھدا رویہ امریکی فوج کے اس شدید خوف اور ڈرانے خواب کا نتیجہ ہے جو پاسدارانِ انقلاب کی تیز رفتار کشتیوں کی کارروائیوں کے حوالے سے اسے لاحق ہے واضح رہے کہ پیر کے روز امریکی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایران کی 6 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا اور ایران کی جانب سے داغے گئے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو بھی مار گرایا امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لئے جاری آپریشن کے دوران کی گئیں.
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
-
حکومت مالیاتی شعبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.