ٹرمپ حملہ کیس، جج کی ملزم کے ساتھ جیل میں غیر مناسب سلوک پر معذرت
6 جنوری کے کیپیٹل ہل حملے کے ملزمان کے ساتھ زیادہ بہتر سلوک کیا گیا تھا حالانکہ ان کا طرز عمل بھی اسی نوعیت کا تھا.جج کے ریمارکس
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:34
(جاری ہے)
جج کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کے لیے جیل میں قائم حالات پر پریشان ہیں کیونکہ ملزم کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور اس کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا کول ایلن نامی 31 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے 25 اپریل کو ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اعلی حکام پر شاٹ گن سے فائرنگ کی کوشش کی تھی. جج ضیا فاروقی نے سماعت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کے ساتھ ایک انسان کے طور پر بنیادی شرافت کا برتاﺅ کیا جائے انہوں نے جیل انتظامیہ کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناکافی اور قانونی طور پر غلط ہے ملزم کے وکلا نے عدالت میں شکایات درج کروائی تھیں کہ ان کے موکل کو کسی خودکشی کے رجحان کے بغیر ہی نگرانی میں رکھا گیا، دن کے 23 گھنٹے ایک پیڈڈ سیل میں بند رکھا گیا اور اسے بائبل تک رسائی نہیں دی گئی اگرچہ اب ملزم کو خودکشی کی نگرانی سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی سخت پابندیوں والی رہائش میں موجود ہے. استغاثہ کی نمائندہ جوسلین بیلانٹائن نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے ایف بی آئی ایجنٹوں کو خود بتایا تھا کہ اسے اس حملے کے دوران اپنی بقا کی کوئی امید نہیں تھی جج نے ریمارکس دئیے کہ اگرچہ ایلن پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، لیکن مقدمے سے پہلے کی حراست کا مقصد سزا دینا نہیں ہوتا . انہوں نے ملزم کے ساتھ ہونے والے سلوک کا موازنہ 6 جنوری کے کیپیٹل ہل حملے کے ملزمان سے کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ زیادہ بہتر سلوک کیا گیا تھا حالانکہ ان کا طرز عمل بھی اسی نوعیت کا تھا عدالت نے جیل کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ وہ منگل کی صبح تک ملزم کی قید کی حتمی شرائط کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں.
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
-
حکومت مالیاتی شعبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.