برطانیہ ،فرانس اورجرمنی کی متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت
یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران سفارتکاری کی طرف آئے. برطانوی وزیر اعظم حملے بلاجواز اور ناقابل قبول، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کے لیے آزاد بحری آمدورفت ناگزیر ہے.فرانسیسی صدر
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:33
(جاری ہے)
کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے اور ایران کو بامقصد مذاکرات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گلف میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے ادھرفرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بلاجواز اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے.
فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امارات نے اعلان کیا کہ امریکہ اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اسے میزائلوں اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے صدر میکخواں نے”ایکس “پر جاری بیان میں کہا کہ امارات کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں انہوں نے امارات اور خطے کے اتحادی ممالک کی اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے فرانس کی حمایت کا اعادہ کیا. فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کے لیے آزاد بحری آمدورفت ناگزیر ہے دوسری جانب جرمن چانسلر نے بھی متحدہ عرب امارات پر حملے کی شدید مذمت کی جرمن چانسلر نے یو اے ای اور خطے کے شراکت داروں سے اظہارِ یکجہتی کیا، جرمن چانسلرنے ایکس پر جاری بیان میں کہا تہران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، خطے اور دنیا کو یرغمال نہ بنائے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونی چاہئے، ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شراکت داروں کے خلاف مزید دھمکیاں اور حملے ناقابل قبول ہیں.مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.