Live Updates

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات کا آپریشن کے 15ویں روزر میں داخل

اجہ بازار ، پیر ودھائی اور ڈنگی کھوئی میں بڑے آپریشن کے دوران متعدد پختہ و غیر پختہ تھڑے اور کھوکھے مسمار ،درجنوں ریڑھیاں اور چھابڑے قبضہ میں لے لئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے شہر بھر میں جاری مسلسل آپریشن کے 15ویں روزراجہ بازار ، پیر ودھائی اور ڈنگی کھوئی میں بڑے آپریشن کے دوران متعدد پختہ و غیر پختہ تھڑے اور کھوکھے مسمار کرکے درجنوں ریڑھیاں اور چھابڑے قبضہ میں لے لئے جمعرات کے روز چیف میونسپل افسر شفقت رضا کی نگرانی میں تجاوزات سپرنٹنڈنٹ پرویز مغل کی قیادت میں انسداد تجاوزات کے عملے نے پولیس کے ہمراہ راجہ بازار ، پیر ودھائی اور ڈنگی کھوئی کے علاقوں میںآپریشن کے دوران ہوٹل ممتاز کیفے سمیت غیر قانونی تعمیر کی گئی متعدد دکانیں گرا دیں جبکہ ان علاقوں میں سڑکوں کنارے قائم ریڑھی بازار ختم کراکے سڑکوں کو ٹریفک لئے کھول دیا اس موقع پر متعدد ریڑھیاں اور چھابے بھی قبضہ میں لے لئے گئے اس موقع پر چیف میونسپل افسر شفقت رضا نے انسداد تجاوزات کی عملہ کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بلا امتیاز تجاوزات آپریشن جاری رہے گا پہلے مرحلے میں ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بننے والی عارضی و غیر پختہ تعمیرات گرانے اور ریڑھیاں و چھابڑے ضبط کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں غیر قانونی اور خلاف نقشہ تعمیر کی جانے والی بڑی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے شہریوں اور بالخصوص تاجر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شعبہ انسداد تجاوزات سے نہ صرف بھر پور تعاون کریں بلکہ از خود تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگربلا امتیازکاروائی ہو گی اور کسی کو بھی شہر کے فٹ پاتھ اور بازاروں پرغیر قانونی قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات