مقبوضہ کشمیر‘ سڑک کے ایک حادثے میں دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں سڑک کے ایک حادثے میں دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں سنجندر کے علاقے دماس گلی بھومنگ میں ایک کار سڑکو سے پھسل کر گہری میں جاگری جس سے دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چھور ا کوٹ سے سنجندر جانی والی کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائئی میں جاگری ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔