پلوامہ کا پنڈت خاندان کاکشمیری نوجوان کے قتل پر ماتم

پیر 17 دسمبر 2018 13:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے سرنو میں ایک کشمیری پنڈے خاندان ہمسایہ مسلمان نوجوان ظہور ٹھوکر کے قتل پر ماتم کناں ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ظہور ٹھوکر کو دس دیگر نوجوانوں کے ہمراہ ہفتہ کے روز ضلع میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔

ضلع کے گائوں سرنو میں ٹھوکر کے گھر کے ساتھ سات پنڈت خاندان رہائش پذیر ہیں ۔

(جاری ہے)

پنڈت خاندان کے ایک رکن نے کہاکہ وہ ایک اچھا لڑکا تھا اور وہ ہمارے کھیت میں کئی مرتبہ مد کر چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انہوںنے گھر کی کھڑکی سے اس کا جنازہ دیکھ کر ہمیںبہت دکھ ہوا ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اس کی موت کا بہت دکھ ہوا ہے اور اس کی یادیں ہمارے ذہنوں میں تازہ رہیں گی ۔

پنڈت خاندان کے ایک نوجوان نے کہاکہ وہ کئی بار ٹھوکر کے ساتھ کھیل چکے ہیں اور وہ اس یادیں فراموش نہیں کرسکتے۔ جنوبی کشمیر کے کشیدہ حالات والے علاقے پلوامہ میں مقیم پنڈت خاندان کو درپیش کسی قسم کے خطرے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انہیں یہ بات واضح طورپر معلوم ہے کہ کشمیری نوجوانوں بھارت سے آزادی چاہتے ہیں ۔