
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چودھواں عالمی کتب میلہ، کتب بینک کا شوق رکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے روس اور پاکستان کے درمیان ایک نئے تعلقات کا آغاز ہو چکا ہے، تعلیمی شعبے میں بھی دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، روسی قونصل جنرل
پیر 24 دسمبر 2018 21:32
(جاری ہے)
بک فیئر کے دورے کے بعدمنتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزن(Dr,Aleksandr Khozin) نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے روس اور پاکستان کے درمیان ایک نئے تعلقات کا آغاز ہو چکا ہے ضرورت اس امر کہ تعلیمی شعبے میں بھی دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کریں ،انہوں نے بک فیئر کو سراہتے ہوئے منتظمین کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان اور روس کے پبلیشرز اس شعبے میں مواقع تلاش کریں تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی علمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا کہ بک فیئر میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستانیوں کی کتاب وعلم سے محبت برقرار ہے یہا ں سے کتابیں خریدنے والے پیسہ خرچ نہیں کر رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے کتاب پڑھنے سے پورا گھر یا خاندان علم کی روشنی سے منور ہوتا ہے ،انہوں نے منتظمین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ 14برسوں سے مستقل بنیادوں پرنمائش کا انعقاد خوش آئند ہے لوگ کتابوں کی نمائش میں آکر زندہ دل ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھت کے نیچے کتابوں سے محبت کرنے والوں کو جمع کرناآسان کام نہیں اس کے پیچھے گذشتہ 15سالوں کی محنت ہے۔ 5روزہ نمائش منعقد کرنے کیلئے ہمیں360کام کرنا پڑتا ہے یہاں صرف پاکستان ہی کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نامور کتب موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے دہلی بک فیئر کو دیکھا تو عجیب لگامجھے بے انتہا شرمندگی ہوئی کہ ہم ہندوستان کا حصہ تھے اور ہم اس کے ساتھ آزاد ہوئے ہیں آج وہاں 13ہال پر بک فیئر لگتا ہے جہاں بڑے بڑے پبلشرز آتے ہیں اس سوچ نے مجھے بیتاب کیا اور پھر اسی چوچ کو پروان چڑھا کر آج یہاں چودھواں کتب میلہ سجا کر بیٹھے ہوئے ہیں یہ ایک دن یا ایک فرد کا کام نہیں ہے یہ ٹیم ورک ہے پاکستان بک سیلرز اینڈ پبلشرز ایسو سی ایشن کے نمائندے اور رکن ہر سال اپنا حصہ ڈالتے۔ علاوہ ازیں نمائش میں طلبا وطالبات کی دلچسپی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جا ری رہا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.