علیمہ خانم منی ٹریل نہ دیتیں، حال نوازشریف جیسا ہوتا، حماد اظہر

علیمہ خان نے پراپرٹی ڈکلیئرنہیں کی جس پرانہیں جرمانہ دینا ہوگا، ہماری صفوں میں چورنکلا تو خود نیب کے حوالے کردیں گے، کسی کی خاطر جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔وزیرمملکت برائے ریونیو کی فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 دسمبر 2018 18:34

علیمہ خانم منی ٹریل نہ دیتیں، حال نوازشریف جیسا ہوتا، حماد اظہر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 دسمبر2018ء) وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان اگر منی ٹریل نہ دیتیں،ان حال بھی نوازشریف جیسا ہوتا، علیمہ خان نے قانون کے مطابق پراپرٹی ڈکلیئر نہیں کی جس پرانہیں جرمانہ دینا ہوگا، ہماری صفوں میں چور نکلا تو اس کو خود نیب کے حوالے کردیں گے، کسی کی خاطر جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

وہ آج یہاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہماری صفوں میں کوئی چور نکلے گا توہم خود نیب کے حوالے کردیں گے۔ ہم کسی کی خاطر جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے علیمہ خان کی جائیداد کی بات کی ہے۔کہ ان کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

علیمہ نے اپنی جائیداد کی ساری منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کی ہے۔ اگر علیمہ خانم منی ٹریل نہ دیتی توان کا حال بھی نوازشریف جیسا ہونا تھا۔ علیمہ خان نے قانون کے مطابق پراپرٹی ڈکلیئر نہیں کی جس پرانہیں جرمانہ دینا ہوگا۔ احتساب کے اداروں نے ان کی ٹرانزیکشن جس طرح انکشاف کیا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح کسی غریب آدمی پر براہ راست ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

اس موقع پرفواد چودھری نے کہا کہ ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم نے آج فلاپ شو کیا۔مجھے ان کی وہ بات شرمناک لگی جب احسن اقبال نے نوازشریف کے بچوں کی کمائی کو محنت کشوں کے بچوں کی کمائی سے منسلک کیا۔حدیبیہ، ہلزمیٹل، پارک لین اور العزیزیہ کولے لیں۔ یہ سب کمپنیاں کچھ نہیں کرتی تھیں۔ ان میں پیسا جاتا اور پھر پاکستان میں واپس آتا۔یہ دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈڑنگ نیٹ ورک تھا۔

زرداری اور نوازشریف کا طریقہ واردات ایک جیسا ہی ہے۔پارک لین میں جس میں بلاول بھٹو حصہ دار ہیں یہ کمپنی کاروباری شخصیت سے چھینی گئی تھی۔ شریف خاندان نے پاکستان کے ہر کیس میں پیسا کھایا ہے۔جاتی امراء میں 100ایکٹر میں گھر ہے اور سات سوملازمین ہیں ان سب کی تنخواہیں کہاں سے آتی تھیں؟انہوں نے کہا کہ احسن اقبال بھول گئے کہ نوازشریف کو کس نے مسلط کیا تھا۔

احسن اقبال تاریخ کوپورا بیان کریں۔احسن اقبال 80 کی دہائی بھول گئے ہیں۔ احسن اقبال کی انجینئرنگ ضیاء کے کوٹے سے ہوئی۔ نوازشریف ضیا ء الحق سے پہلے کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔احسن اقبال دباؤمیں ہیں اس لیے حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان ، جہانگیرترین ، بابر اعوان کو کیوں گرفتار نہیں کیا؟ ہم نے تونوازشریف کو بھی گرفتار نہیں کیا تھا جب تک فیصلہ نہیں آیا۔ نیب نے گرفتار کیا ہے ہم نے گرفتار نہیں کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ان دونوں خاندانوں نے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی اپنی جائیداد بچانے کیلئے کیا تھا۔