کشمیری کبھی بھی اپنے بنیادی حق, خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے - JKCO

یہ حق اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں میں میں موجود ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 جنوری 2019 13:16

کشمیری کبھی بھی اپنے بنیادی حق, خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے - ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف، جدہ) جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے سردار محمد اشفاق, عبدالطیف عباسی, چوہدری خورشید متیال, سردار وقاص عنایت, سردار اقبال یوسف, غلام نبی بٹ ,راجہ محمد زرین, راجہ شمروز, ارشد بٹ, سردار مہتاب سرور, سردار ابرار, راجہ محمد ریاض, انجینئر عارف مغل, سردار کامران اعظم, ملک ظفر, راجہ پرویز احمد, سردار سجاد شاہین, چوہدری معروف, حافظ عبدالرشید, راجہ محمد نصیر, خوشحال شریف, نصر اقبال, اختر پیرزادہ, چوہدری افتخار عالم ,نوید انور ہاشمی,راجہ امتیاز, راجہ معروف, سردار محمد مصطفی, سردار محمد حسیم, اکرام الحق عباسی , راجہ معروف جنجوعہ اور احسان الحق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کی کشمیری قوم کسی صورت میں اپنے بنیادی حق, خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور یہ حق اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں میں میں موجود ہے.

کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کی جہد وجہد میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے. مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا کر چکی ہے لیکن وہ جذبہ حریت کو دبانےمیں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے. مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہو رہی لیکن عالمی طاقتیں اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں.

خطہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک آتش فشاں پہاڑ کے مانند ہے جو کسی بھی وقت جنوبی ایشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور دنیا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی. ہم اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے.