Live Updates

پی ٹی آئی وزرا ء اور یوتھیوںکوپھپھوعمران نیازی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرونی ملک جائیدادیں نکلنے کے بعدسانپ سونگھ گیا ہے، پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی کی انتقامی سیاست سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ ایک ملک میں دو قانون نافذ ہے اور حکومتی لاڈلوں کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے، وقار مہدی /وقاص شوکت

اتوار 13 جنوری 2019 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزرا ء اور یوتھیوںکوپھپھوعمران نیازی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرونی ملک جائیدادیں نکلنے کے بعدسانپ سونگھ گیا ہے‘ تبدیلی اور احتساب کا نعرا لگانے والوں نے علیمہ خان پر چپ سادھ رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتقامی سیاست سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ ایک ملک میں دو قانون نافذ ہے اور حکومتی لاڈلوں کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ علیمہ خان کی ابھی دوبئی میں جائیداد کی منی ٹریل کا کھپلہ چل رہا تھا کہ نیوجرسی امریکہ میں ان کے فلیٹ نے نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ دوبئی اور نیوجرسی کے فلیٹ کن کن مالی ذرائع سے خریدے گئے اور پاکستان سے پیسہ باہر کیسے منتقل ہوا اور جائیدادیں کون سے کاروبار سے حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کی بہن علیمہ خان نے جس طرح شوکت خانم کی آڑ میں عوام الناس کو غیر قانونی پراپرٹی کا تحفہ دیا ہے اس سے شوکت خانم کے فنڈز پر مکمل تحقیقات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں وزیراعظم کی سیٹ پرچندے کی چوری اور ذکوة کے فنڈز میں ڈکیتی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جو کہ باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے اور غیر قانونی جائیداد کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات