مقبوضہ کشمیر‘ پر اسرار دھماکے میں چار پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:03

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے راجباغ میں ایک پر اسرار دھماکے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کے ایک افسر نے دھماکے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ آکاش انسٹیٹیوٹ راج باغ کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں میں سے دو اہلکار ٹریفک پولیس سے وابستہ ہیں۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے دھماکے کے فوراًبعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔