فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی
لاپتا افراد سے متعلق تشویش ہے، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرے پیپلزپارٹی عوامی مسائل کی بات کرے تو نیب اور جے آئی ٹی کی تلوارلٹکا دی جاتی ہے، پارٹی اجلاس کے بعد سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 18 جنوری 2019 23:28
(جاری ہے)
ہم نے حکومت کو پیشکش کی تھی کہ جنوبی پنجاب کی قرارداد موجود ہے۔قرار داد پہلے ہی سینیٹ میں منظور ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کی بات کرتی ہے نیب یا جے آئی ٹی کی تلوارلٹکا دی جاتی ہے۔
فرحت اللہ بابر نے لاپتا افراد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام ہے۔ سندھ کی3 ہسپتالوں کا انتظام وفاقی حکومت کو دے دیا گیا۔ لیکن آئندہ امید کرتے ہیں کہ عدالتی فیصلے اس طرح ہوں کہ تمام اداروں کی عزت میں اضافہ ہو۔ کچھ لوگ عدالتوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا آزاد، بااختیار اورتمام محکموں پرمشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔ تمام اراکین نے مل کر73ئ کے آئین کو بحال کیا۔ ہمارا مصمم ارادہ ہے کہ 18 ویں ترمیم کا دفاع کریں گے۔ 18ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکومت کچھ ادارے واپس لے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت میں ادارے بنانے کی قابلیت نہیں ہے۔ہم ادارے بناتے رہیں گے۔ یہ چاہیں توان کو چھین لیں۔ وفاقی حکومت ادارے بنا نہیں سکتی بلکہ صرف خراب کرسکتی ہے۔ جس بیوروکریسی کی بات کی جاتی ہے وہ سندھ میں ہے۔ ایسی کیا بات ہے کہ ان کیسز کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ جن بینک اکاؤنٹس کی بات کی جاتی ہے وہ صوبہ سندھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نی172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔عدلتی فیصلے پربہانے بازی کی گئی۔ ای سی ایل سے نام نکال کر انہوں نے پیپلزپارٹی پر کوئی احسان نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سرخرو ہوگی۔ ہم گھبرائیں گے نہیں ہم اپنا دفاع بھرپورطریقے سے کریں گے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، خورشید شاہ، نوید قمرسمیت سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکائ کی اکثریت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی اجازت مانگ لی۔شرکائ نے کہا کہ ملک اور جمہوریت بچانی ہے توہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزرائ کی بدزبانی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ پارٹی قیادت ہمیں صبر کی تلقین نہ کرے۔سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ مانگے تانگے کی سرکار نہیں چل سکتی۔ گرتی ہوئی دیوار کوکوئی اوردھکا نہیں دے گا، یہ خود ہی گرا دیں گے۔ حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عوامی اور پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مزید برآں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوامی رابطہ مہم کیلئے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بلاول بھٹو عوامی رابطہ مہم پنجاب سے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹوجنوری کے آخری ہفتے میں پنجاب کیلئے روانہ ہوں گے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی 3 روز قیام کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو کچھ ہوا توذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والوں کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں ہی نہیں آتا۔ عمران خان کویہ بھی معلوم نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔عمران خان بنی گالہ تک محصور ہوکررہ گئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.