حکمران عوام کے سر سے چھت چھیننے کا خیال دل سے نکال دیںم،حافظ نعیم الرحمن
واٹر بورڈ لیاقت آباد ، سکند رآباداور اعظم آباد کے رہائشیوں کو متبادل مکانات دے ورنہ مکانات خالی نہیں کیے جائیں گے،احتجاجی کیمپ سے خطاب جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر آواز بلند کی ہے ،ْسندھ اسمبلی میںاینٹی انکروچمنٹ مہم کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی ہے،سید عبد الرشید
اتوار 20 جنوری 2019 21:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے واٹر بورڈ کی جانب سے سکندر آباد ، پرانا غریب آباد اور اعظم نگر کے مکینوں کو مکانات خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ میں بچے ، بوڑھے ،مرد وخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہری و صوبائی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بھی لگائے ۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید ، ضلع عبوری امیر گلبرگ و سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ ، ناظم حلقہ جاوید احمد خان ، عبید احمد،سابق نائب ناظم لیاقت آباد ٹاؤن شہا ب احمد ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کے نوٹس نے علاقے کے رہائشیوںمیں بے چینی پیدا کردی ہے ، برسوں سے قائم آبادی جس میں باقاعدہ بجلی کا کنکشن اور گیس کی فراہمی کی گئی ہے لیکن اب واٹر بورڈ نے حکم نامہ جاری کرکے ان کا سکون برباد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے جن لوگوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا آج وہ لوگ ان آبادیوں سے نکل کر ڈیفنس چلے گئے ہیں انہیں یہاں کے لوگوں کا کوئی خیال نہیں ہے ۔ہم واٹر بورڈ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کراچی کے عوام کے لیے پانی کی فراہمی میں کتنا اضافہ کیا ۔کتنے پمپنگ اسٹیشنز کو ٹھیک کیا ۔سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کراچی کے عوام کے لیے 100گیلن پانی کااضافہ کیا اور K3منصوبہ مکمل کیا اور اس کے بعد K4منصوبہ کا آغازکیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس کے بعد آنے والی حکومت نے ایک گیلن پانی کابھی اضافہ نہیں کیا۔K4منصوبہ کی لاگت 16ارب روپے جسے 2010میں مکمل ہونا تھا وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا اور اب اس کی لاگت کھربوں روپوں تک پہنچ گئی ہے ۔ جماعت اسلامی اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے ، کسی قیمت میں بھی متاثرین کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اہلیان سکندر آباد ، پرانا غریب آباد اور اعظم نگر کے عوام کو متبادل جگہیں فراہم کریں ورنہ ہم سڑکوں پر آئیں گے اور ضرورت پڑی تو گورنر ہاؤس کا بھی گھیراؤ کریں گے ۔ رکن صوبائی اسمبلی سید عبد الرشید نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ رہیں گے۔سندھ اسمبلی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ مہم کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی ہے اور اہلیان سکندر آباد ، پرانا غریب آباد اور اعظم نگر سے منتخب ذمہ دارن سے ملاقات کروں گا اور مجھے امید ہے کہ دیگر منتخب عہدیداران بھی اس مسئلے کے حل کے لیے سے میرا ساتھ دیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.