پاکستان کیساتھ مشترکہ ملٹری آپریشن گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے،امریکی سینیٹر
افغان سرحد پر باڑ لگا کر پاک فوج نے 18 ماہ میں وہ کام کیا جو امریکہ کی18سال سے خواہش تھی،پاکستان کے ساتھ لو اور دو کے اصول کے تحت تعلقات غلط ہیں، طالبان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان موثر کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستانی وزیراعظم ، افغان صدر اور امریکی صدر کو ملنے کی ضرورت ہے،لنزے گراہم کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 20 جنوری 2019 21:20
(جاری ہے)
لنذے گراہم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرحد کے اطراف فینسنگ(باڑ لگانا)ایک اچھا اقدام ہے، قبائلی علاقوں میں پاک آرمی کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاک فوج نے 18 ماہ میں وہ کام کردیا جو امریکا کی 18 سال سے خواہش تھی، پاکستان کے پاس سرحد محفوظ کرنے کی حکمت عملی ہے کاش ایسا افغانستان میں بھی ہوتا، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بہتری آئی ہے۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ لو اور دو کے اصول کے تحت تعلقات غلط ہیں، ہم برطانیہ کو یہ نہیں کہتے ہم آپ کی مدد کریں گے لیکن جوابی طور پر آپ ہمیں کچھ دیں، یہی پارٹنر شپ ہم پاکستان کیساتھ رکھنا چاہتے ہیں جس میں لین دین نہ ہو،امریکا کی یہ غلطی ہے کہ پاکستان کے لیے پالیسی بار بار تبدیل کرتے رہے۔لنذے گراہم نے پاک فوج کو دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات مستحکم پاکستان ہماری بھی مفاد میں ہے، جنرل باجوہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں امریکا کو پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا اچھا موقع ہے، عبوری سے اسٹریٹجک تعلقات کی طرف جانا ہوگا، آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستانی معیشت بہتر ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.