Live Updates

زرتاج گل کے شوہر نے آواز بدل کرپروگرام میں کال کر دی

میں زرتاج گل کا بہت بڑا فین ہوں۔یہ الیکشن سے پہلے ہم سے ملا کرتی تھیں، میری ان سے ملاقات پندرہ سال قبل لاہور میں ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر زرتاج گل کے شوہر نے آواز بدل کربیگم سے کئی شکوے کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 جنوری 2019 11:33

زرتاج گل کے شوہر نے آواز بدل کرپروگرام میں کال کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے شوہر نے آواز بدل کر پروگرام میں کال کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اپنے خاص لب ولہجے کی وجہ خاصی شہرت رکھتی ہیں۔وہ پاکستان تحریک انصاف کی متحرک رہنما بھی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے بعد انہیں وزارت بھی سونپی گئی۔

تاہم لگتا ہے کہ زرتاج گل اپنی وزارت میں بہت مصروف ہو گئی ہیں یہی وجہ ہے ان کے شوہر بھی زرتاج گل سے وقت نہ دینے کا گلہ کرنے لگ گئے ہیں۔زرتاج گل نے ایک پروگرام میں شرکت کی تو ان کے شوہر ہمایوں خان نے آواز بدل کر زرتاج گل سے گفتگو کی اور کہا کہ میں زرتاج گل کا بہت بڑا فین ہوں۔یہ الیکشن سے پہلے ہم لوگوں کو ملا کرتی تھیں لیکن اب نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

میں این اے 151 میں رہتا ہوں۔
جس پر زرتاج گل نے کہا کہ میں تو اپنے حلقے میں لوگوں سے روزانہ ملتی ہوں بلکہ میرے ایک ٹیم ممبر پر حملہ ہو تو میں پانچ گھنٹے اسپتال میں رہی۔زرتاج گل کے شوہر نے کہا کہ پہلے آپ ہم سے روزانہ ملتی تھیں۔میری آپ سے ملاقات پندرہ سال قبل لاہور میں ہوئی تھی۔جس پر زرتاج گل نے فوراَ پہچان لیا اور کہا کہ یہ تو میرے شوہر یمایوں خان ہیں۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر سے معذرت خواہ ہوں میں ان کو وقت نہیں دے پاتی۔رزتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ میں ہفتے میں تین دن دفتر کو دیتی ہوں اور باقی دن اپنے حقلے کے عوام کو دیتی ہوں۔واضح رہے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیرمملکت زرتاج گل وزیر کو مضبوط قوت ارادی والی لیڈر قرار دے دیا تھا۔انہوں نے اماراتی ولی عہد سے ملاقات میں زرتاج گل کی تعریفیں کی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات