آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 26 جنوری 2019 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، صوبائی درالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع شیخوپورہ، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، بستی ملوک سمیت کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میںصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم چند مقامات مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ، مری اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخوا، مالم جبہ 08،کالام 04، بالاکوٹ 03، میرکھانی 02،کاکول 01،کشمیر :مظفرآباد07،گڑھی دوپٹہ05،پنجاب:مری04، اسلام آباد(نیوائیرپورٹ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ مری میں1.5انچ برف باری ریکارڈ کی۔ ہفتہ کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم قلات،کوئٹہ اور ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔