قوالی کی دنیا میں صوفیانہ کلام کی وجہ سے شہرت ملی ہے‘شیرمیانداد

جمعرات 31 جنوری 2019 13:29

قوالی کی دنیا میں صوفیانہ کلام کی وجہ سے شہرت ملی ہے‘شیرمیانداد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) نامور قوال شیر میانداد نے کہا ہے کہ ابھی بھی میں فیلڈ میںچائلڈ ہوں ، ابھی ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ قوالی کی دنیا میں مجھے صوفیانہ کلام کی وجہ سے شہرت ملی ہے ، پہلے ہم سب بھائی اکٹھے پرفارم کیا کرتے تھے ۔ لیکن 1996ء میں میں نے سولو قوالی شروع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے میرا انداز لوگوں کو بھا گیا ۔

(جاری ہے)

گائیکی کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے میری والدہ نے مجھے بڑا سپورٹ کیا ۔ شیرمیانداد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کے ہر شہر میں پرفارم کرنا اچھا لگتا ہے مگر بھارتی شہر جلندھر کے ایک اسٹیڈیم میں حضرت بابا بلھے شاہ کا ایسا کلام سنایا کہ اسٹیڈیم میں موجود حاضرین پر سحر طاری ہوگیا اور جب قوالی ختم ہوئی تو ایک بڑا ہجوم مجھ سے ملنے کیلئے بے تاب تھا یہ شو مجھے آج بھی یاد ہے ۔

متعلقہ عنوان :