Live Updates

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد،کارکنوں نے گاڑی کو گھیر لیا،پھول نچھاور،حکومت کے خلاف نعرے بازی

جمعرات 31 جنوری 2019 20:05

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد،کارکنوں نے گاڑی کو گھیر لیا،پھول نچھاور،حکومت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لئے جب کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو وہاں پر پہلے سے موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی کو گھیر لیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے نواز شریف کی حمائت میں شدید نعرے بازی کی اس موقع پر حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی سننے میں آئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی ہفتوں کے مقابلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنمائوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی جن میں سابق صدر ممنون حسین، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری، لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور، کرنل (ر) مبشر جاوید، سابق وزیر طلال چوہدری، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ، اور جاوید لطیف سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ ٰٰٓ
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات