Live Updates

شدید بارش میں ٹریفک رواں دواں رکھنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو محنت کا پھل مل گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شدید بارشوں کے دوران فرائض سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شیلڈ اور نقد انعام دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 فروری 2019 11:51

شدید بارش میں ٹریفک رواں دواں رکھنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو محنت ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری 2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام  کمال نے شدید بارشوں کے دوران فرائض سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شیلڈ اور نقد انعام دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں سخت موسمی حالات اور بارش کے دوران کانسٹیبل خدائے رحیم نے ٹریفک کو رواں دواں رکھا  تو ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی دیکھا اور کانسٹیبل خدائے رحیم کو طلب کر کے نہ صرف خدمات کا اعتراف کیا بلکہ شیلڈ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ  ہمیں مشکل حالات میں گھبرانےب کی بجائے اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے ادا کرنا اچاہئیے۔ہمارا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی سرکاری ڈیوٹی کی انجام دہی ایمانداری  سے کریں تو عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ قایسے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں جن پر ہمیں فخر ہے اور حکومت فرض شناس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی شدید برفباری میں کام کرنے والے پولیو ورکر سے ملاقات کی تھی۔ پولیو ورکر عرفان کی تصویر کے ہمراہ اپنے ٹویٹ کی اور کہا کہہپولیو ورکرز کا عزم پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے مقصد کے حصول کو یقینی بنائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ عرفان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں سے ایک ہے جو انتہائی سخت موسمی حالات میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے بچوں تک پہنچتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ یہ وائرل وڈیو ہر فرد کے لئے احترام اور فخر کے احساس کی حامل ہے۔ جب کہ " سلام پولیو ورکر" کے ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بند چکا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات