پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 فروری 2019 12:43

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعید غنی نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیا ہے۔سعید غنی کے استعفیٰ کے بعد کراچی ڈویژن کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔تاہم پارٹی قیادت نے کراچی ڈویژن کی تنظیم نو تک سعید غنی کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس کراچی کے صدر و ایم پی اے سعید غنی کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، راجہ عبدالرزاق، سردار خان، مرزا مقبول، خالد لطیف،امان اللہ مسعود، ذوالفقار قائم خانی، عابد ستی، نوید بھٹی، شکیل چوہدری ،لطیف آرائیں، آصف خان ضلعی صدور خلیل ہوت،لیاقت آسکانی، جاوید شیخ، اقبال ساند، ظفر صدیقی، ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ،ضلعی جنرل سیکریٹریز لالہ عبدالرحیم، چوہدری اصغر آرائیں، علی احمد جان، ایم پی اے ساجد جوکھیو، دل محمد،ضلعی سیکریٹریز اطلاعات وقاص شوکت، شہزاد مجید، میر عباس تالپور، آصف خان خواتین ونگ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سعیدغنی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ممبر سازی مہم کے سلسلے میں تفصیلی آگاہ کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے چھ اضلاع میں یکم فروری سے ہر پی ایس میں ممبر سازی کا کیمپ قائم کیا جائے گا جو 28فروری تک قائم رہے گا ۔ تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح پر جلدازجلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا کہ ضلعی تنظیم جلد از جلد یوسیز اور وارڈز کے عہدوں کے خواہشمند افراد کے ناموں کو حتمی شکل دیں۔